ایران کا امریکہ کے خلاف سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نام خط

ایران کا امریکہ کے خلاف سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نام خط

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے امریکہ کی طرف سے ایران میں شرپسندوں ، منافقین اور بلوائیوں کی حمایت اور ایران کے امور میں امریکہ کی آشکارا مداخلت کے سلسلے میں سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نام خط ارسال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے غلام علی خوشرو نے امریکہ کی طرف سے ایران میں شرپسندوں ، منافقین اور بلوائیوں کی حمایت اور ایران کے امور میں امریکہ کی آشکارا مداخلت کے سلسلے میں سکیورٹی کونسل کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری کے نام خط ارسال کیا ہے۔

خوش رو نے امریکہ کی ماضی میں ایران کے داخلی امور میں مداخلت اور سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے خلاف امریکہ کی معاندانہ سازشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایران کے امور میں امریکہ کی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ خوش رو نے اپنے خط میں کہا ہے کہ امریکی اقدامات جمہوریت و انسانیت کے خلاف اور بین الاقوامی قوانین کی روح کے منافی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ، امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن اور دیگر امریکی حکام نے ایران کے اندر شرپسند عناصر اور بلوائیوں کو تحریک کرکے ایرانی عوام کے اموال اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ مسلسل اپنے بیانات کے ذریعہ ایران کے غیور اور بہادر عوام کی توہین کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے بنیادی آئین میں احتجاج عوام کا حق ہے لیکن پر تشدد احتجاج کا ایرانی عوام سے کوئی ربط نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے کل سڑکوں پر نکل کر امریکہ کے حمایت یافتہ شرپسندوں اور بلوائیوں کی سازش کو ناکام بنادیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ کو اقوام متحدہ کے منشور پر عمل کا پابند بنانا چاہیے کیونکہ عالمی سطح پر امریکہ کی منہ زوری کے نتیجے ميں بھیانک خطرات جنم لے رہے ہیں۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram