امریکی یہودی کمیٹی کا محمد بن سلمان کے یہودی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم

امریکی یہودی کمیٹی کا محمد بن سلمان کے یہودی ریاست تسلیم کرنے کا خیر مقدم

امریکی یہودی کمیٹی نے سعودی ولیعہد کے اٹلانٹک جریدے کو دئے گئے تازہ انٹرویو میں یہودی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کا خیر مقدم کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی یہودی کمیٹی (American Jewish Committee) نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے محمد بن سلمان کے امریکی جریدے اٹلانٹک کو دئے گئے تازہ انٹرویو میں صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے پر مبنی گفتگو کا خیر مقدم کیا ہے۔
بن سلمان سے پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ کیا یہودیوں کو ایک مستقل جگہ پر جینے اور اپنا ملک بنانے کا حق حاصل نہیں ہے؟ کہا: فلسطینیوں اور اسرائیلیوں دونوں کو اپنی اپنی سرزمین رکھنے کا حق حاصل ہے لیکن ان دونوں ملکوں کو چاہیے کہ ایک پرامن معاہدے پر اتفاق کر لیں جس سے علاقے میں استحکام پیدا ہو اور باہمی تعلقات بھی معمول پر آئیں۔
یہودی کمیٹی کے بیان میں آیا ہے کہ: ’’سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلیوں کو اپنا مستقل ملک رکھنے کا حق حاصل ہے، کسی بھی سعودی رہنما نے ۷۰ سالہ یہودی ریاست کی عمر میں ایسا اعتراف نہیں کیا‘‘۔
محمد بن سلمان نے اس بات پر بھی تاکید کرتے ہوئے کہ ہمارا یہودیوں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے کہا: ہمارے اور اسرائیل کے ساتھ مشترکہ مفادات ہیں اور اگر امن حاصل ہو جاتا ہے تو اسرائیل اور خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں جیسے مصر اور اردن کے ساتھ بہت سارے مشترکہ مفادات حاصل ہوں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram