امریکی وزیر جنگ: امریکہ صیہونی حکومت کی سیکورٹی کا پابند

امریکی وزیر جنگ: امریکہ صیہونی حکومت کی سیکورٹی کا پابند

امریکی وزیر جنگ نے علاقے میں اپنے کرتوتوں کی ذمہ داری دوسروں پر عائد کرتے ہوئے صیہونی حکومت کی سیکورٹی کے وعدے پر کاربند رہنے پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا: امریکی وزیر جنگ جیمز میٹس نے تل ابیب میں اسرائیلی وزیر جنگ اوگدور لیبرمین کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کو تمام خطرات سے محفوظ رکھنے کا پابند ہے-

جیمزمیٹس نے خان شیخون میں مشکوک کیمیائی حملے کے بارے میں دعوی کیا کہ شامی حکومت اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو بچائے ہوئے ہے-

حکومت شام نے امریکہ اور روس کے تعاون کے نتیجے میں اپنے کیمیائی ہتھیار اقوام متحدہ کے سپرد کر دیئے ہیں-

امریکی وزیرجنگ نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی جانب اشارہ کیا اور ایک بار پھر اس سلسلے میں اپنے ملک کی وعدہ خلافیوں کی جانب کوئی اشارہ کئے بغیر دعوی کیا کہ ایران کی سرگرمیوں سے ایٹمی سمجھوتے کی خلاف ورزی ہوئی ہے اور اس بنا پر ایٹمی سمجھوتے پر نظرثانی ضروری ہے-

اس پریس کانفرنس میں اسرائیلی وزیر جنگ اویگدور لیبرمین نے امریکی حکام کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے دہشت گرد گروہوں کو وجود میں لانے اور علاقے و دنیا کی سیکورٹی کو خطرے میں ڈالنے میں تل ابیب اور واشنگٹن کے کردار کو نظرانداز کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران علاقے میں اصلی خطرہ ہے-

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram