امریکی صدر کی پالیسیوں سے تنگ آکر اور اختلافات کے باعث پانامہ میں امریکی سفیراپنے عہدے سے مستعفی

امریکی صدر کی پالیسیوں سے تنگ آکر اور اختلافات کے باعث پانامہ میں امریکی سفیراپنے عہدے سے مستعفی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر اور اختلافات کے باعث پانامہ میں امریکی سفیراپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر اور اختلافات کے باعث پانامہ میں امریکی سفیراپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم میں اختلافات اور امریکی صدر کی پالیسیوں سے تنگ آکر متعدد حکام ان سے راستہ جدا کرچکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے تنگ آکر وسطی امریکی ملک پانامہ میں بھی امریکی سفیر جون ڈی فیلے نے استعفی دے دیا ہے۔ جان ڈی فیلی نے امریکی حکومت کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا ہے۔

سبکدوش سفیر جان ڈی فیلے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے صدر اور امریکی انتظامیہ کے ساتھ وفاداری سے کام کرنے کا حلف لیا تھا، مجھے بتایا گیا تھا کہ وفاداری نہ کرسکوں تو عہدہ چھوڑدوں، تو اس کا وقت آگیا ہے، اب ٹرمپ کے لیے مزید کام نہیں کرسکتا۔ امریکی وزارت خارجہ نے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ پانامہ میں امریکی سفیرجان ڈی فیلے 9 مارچ کو عہدہ چھوڑ دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram