امریکی صدر کی مقبولیت کا گراف گرتا جا رہا ہے

امریکی صدر کی مقبولیت کا گراف گرتا جا رہا ہے

امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی عوام میں ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف دن بدن گرتا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی عوام میں ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف دن بدن گرتا جا رہا ہے۔

امریکی ٹیلی ویژن چینل سی بی ایس کے حالیہ سروے کے مطابق صرف 37 فیصد امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ 58 فیصد امریکی عوام ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ فروری 2017 کی نسبت ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مزید 10 فیصد گر گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے حساس مسائل کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹوئیٹس اور بیہودہ بیان بازیاں ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی کا باعث بنی ہے۔

بہرحال امریکی صدر امریکہ سمیت پوری دنیا کی نظر میں ایک منفور شخصیت ہیں اور امریکا کی سابق وزیر خارجہ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ خطرناک صدر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرمپ اشتعال دلاتے ہیں اور خود بھی اپنے کنٹرول میں نہیں رہتے اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔

اس سے قبل بھی کئی ملکوں کی اہم شخصیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اسی قسم کے الفاظ استعمال  کئے تھے جبکہ شمالی کوریا کے صدر نے تو ٹرمپ کا ذہنی معائنہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

      


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram