امریکی صدر کا غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غیر قانونی تارکین وطن کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے شمالی امریکہ کے آزاد تجارت کے معاہدے " نافٹا" کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد پر سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات ناکافی ہیں جب کہ امریکہ کے امیگریشن سے متعلق ’ احمقانہ نرم قوانین ‘ کا فائدہ بھی اُٹھایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بارڈر پٹرول ایجنٹس اپنا کردار موثر طریقے سے انجام نہیں دے پا رہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ مذکورہ وجوہات کی وجہ سے میکسیکو سے تارکین وطن کے قافلے کے قافلے امریکہ میں داخل ہو رہے ہیں جس سے نبرد آزما ہونے کے لیے ’ڈاکا‘ معاہدے کو منسوخ کردیا جائے گا اور اس طرح کے دیگر معاہدے نہیں کیے جائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایسے افراد جو بچپن سے امریکا میں مقیم ہیں اور اپنے والدین کے ہمراہ یہاں آئے تھے اب انہیں رہائش اور شہریت کی قانونی حیثیت دیے جانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہو گا، انہیں خواب دیکھنے والا ہی سمجھا اور پکارا جائے گا۔ امریکی صدر نے شمالی امریکا کے آزاد تجارت کے معاہدے نافٹا کو بھی ختم کرنے کا عندیہ دیا جس کے لیے ان دنوں کینیڈا اور میکسیکو سے بات چیت بھی جاری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram