امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو دھمکی دی

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر سعودی عرب کو دھمکی دی

امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب سے مراعات حاصل کرنے کے مقصد سے ایک بار پھر سعودی عرب کو دھمکی دی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی ریاست ورجینیا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں امن و امان امریکہ کی مرہون منت ہے اور امریکہ کے بغیر امن و امان ممکن نہیں۔

امریکی صدر کے دعوے کے مطابق سعودی حکومت کے طیارے امریکہ کی پشتپناہی اور حمایت کی وجہ سے امن و امان میں ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کل سعودی عرب کے بادشاہ سے ٹیلی فونی گفتگو کرتے ہوئے ایک بار پھر تیل کے مسئلے کو اٹھاتے ہوئے تیل کی پیداوار میں اضافے کا مطالبہ کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram