امریکی صدر نے بریٹ مائیکل کاوانوف کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا

امریکی صدر نے بریٹ مائیکل کاوانوف کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریٹ مائیکل کاوانوف کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کردیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریٹ مائیکل کاوانوف کو سپریم کورٹ جج نامزد کرتے ہوئے اسے بہترین انتخاب قرار دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے بریٹ مائیکل کاوانوف کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کاوانوف کے لیے تعریفی کلمات کہے اور انہیں سپریم کورٹ کے لیے موزوں ترین امیدوار قرار دیا۔

بریٹ مائیکل کاوانوف اس وقت کولمبیا کی ضلعی عدالت میں جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور اس سے قبل وہ سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے مشیر بھی رہے ہیں۔ کاوانوف کی نامزدگی سے امریکہ میں دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور دیکھنا ہے کہ کاوانوف اسلحے پر پابندی اور پناہ گزینوں سے متعلق قوانین کے باعث مشکلات میں گھرے ٹرمپ کی کیا مدد کرسکیں گے۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram