امریکہ یمن کے خلاف سعودی جرائم میں برابر کا شریک ہے

امریکہ یمن کے خلاف سعودی جرائم میں برابر کا شریک ہے

امریکی سینٹیر برنی سینڈرز نے حکومت امریکا کو یمن کے خلاف وحشیانہ سعودی جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ امریکی حکومت یمن پر حملے میں سعودی اتحاد کی حمایت کرکے یمن پر جارحیت اور وحشیانہ جرائم میں شریک ہے۔ انھوں نے جمعرات کو یمن کے اسکولی بچوں کی بس پر سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن سعودی اتحاد کو اسلحے سپلائی کرتا ہے اور اتحاد کے جنگی طیاروں کی فیولنگ میں مدد کرتا ہے بنا برین اس حملے میں وہ بھی برابر کا شریک ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو صوبہ صعدہ کے علاقے ضحیان میں اسکولی بچوں کی بس پر جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں کےحملے میں پچاس افراد شہید اور ستتر زخمی ہوئے ہیں ۔یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ اس حملے کے بعد سعودی اتحاد کے حملوں میں شہید ہونے والے یمنی بچوں کی تعداد تین ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram