امریکہ کی شمالی کوریا کے بعد وینیزویلا کو بھی دھمکی

  • News Code : 848045
  • Source : uririb
Brief

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے بعد وینیزویلا کو بھی حملے کی دھمکی دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ وینزویلا میں جاری سیاسی بحران کے جواب میں فوجی کارروائی کا اردہ رکھتے ہیں۔ جبکہ اس بیان سے قبل امریکا نے کاراکاس حکومت کے خلاف پابندیاں بھی نافذ کی تھیں۔ وینیزویلا کی حکومت نے امریکی دھمکیوں سے متعلق ٹرمپ کے بیان کو پاگل پن قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدرٹرمپ نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہا تھا کہ وینزویلا کے حوالے سے متعدد امکانات بشمول فوجی مداخلت پر غور کیا جا رہا ہے۔جبکہ اس سے قبل ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف بھی فوجی کارروائی کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram