امریکہ کی اپنے شہریوں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری

امریکہ کی اپنے شہریوں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری

امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں، جس کے تحت امریکیوں کو افغانستان اور پاکستان سمیت ہندوستان جانے سے بھی روکا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے اپنے شہریوں کے لئے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں، جس کے تحت امریکیوں کو افغانستان اور پاکستان سمیت ہندوستان جانے سے بھی روکا گیا ہے۔ امریکہ کی جانب سے جاری کیے گئے نئے ہدایت نامے میں 4 درجہ بندیاں بنائی گئیں، جس کے مطابق دوسرے درجے میں احتیاط، تیسرے میں سفر پر نظرِثانی اور چوتھے میں سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کے ہدایت نامے میں ہندوستان کو دوسرے، پاکستان کو تیسرے اور افغانستان کو چوتھے درجے میں رکھا گیا ہے۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری افغانستان کے سفر سے گریز اور ہندوستان کے سفر میں احتیاط کریں۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق بھارت کو جرائم اور دہشت گردی کے خطرے کی وجہ سے دوسرے درجے میں شامل کیاگیا ہےجبکہ سفری ہدایات میں پاکستان کو تیسرے درجے میں رکھا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کےخدشات کے پیش نظر سفر پر نظرِثانی کی جائے اور بلوچستان، خیبر پختو نخوا، فاٹا اور آزاد کشمیر کے سفر سے گریز کیا جائے۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram