امریکہ کے نائب وزير خارجہ:

امریکہ کل بھی اسرائیل کے ساتھ تھا اور آج بھی اسرائیل کے ساتھ ہے/ امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ باقاعدہ کھول دیا

امریکہ کل بھی اسرائیل کے ساتھ تھا اور آج بھی اسرائیل کے ساتھ ہے/ امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ باقاعدہ کھول دیا

فلسطین پر اسرائیل کے 70 سالہ غاصبانہ قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ سرکاری طور پر کھول دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین پر اسرائیل کے 70 سالہ غاصبانہ قبضہ کی سالگرہ کے موقع پر امریکہ نے بیت المقدس میں اپنا سفارتخانہ سرکاری طور پر کھول دیا ہے۔ اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ڈیویڈ فریڈ مین نے خطاب کیا۔

اس تقریب سے امریکہ کے نائب وزير خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے گہرے تعلقات ہیں ۔ امریکہ کل بھی اسرائیل کے ساتھ تھا اور آج بھی اسرائیل کے ساتھ ہے۔ اس نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ پمپئو نے بھی بیت المقدس میں امریکی سفارتخانہ کھلنے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram