امریکہ کا مزید ایک ہزار فوجی افغانستان روانہ، کل امریکی فوجیوں کی تعداد ۱۶ ہزار

امریکہ کا مزید ایک ہزار فوجی افغانستان روانہ، کل امریکی فوجیوں کی تعداد ۱۶ ہزار

امریکہ نے دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف مہم کے بہانے اپنے ایک ہزار تازہ دم فوجیوں کو افغانستان روانہ کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ کے یہ فوجی افغانستان کے مختلف علاقوں میں واقع چھتّیس امریکی فوجی ٹھکانوں میں تعینات ہوں گے۔ایک ہزار تازہ دم امریکی فوجیوں کی افغانستان روانگی کے ساتھ ہی اس ملک میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد اب بڑھ کر سولہ ہزار ہو گئی ہے۔

افغانستان میں نیٹو کے دیگر رکن ملکوں کے بھی کوئی تین ہزار فوجی تعینات ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ بیشتر افغان حکام اور عوام کا خیال ہے کہ ان کے ملک میں غیرملکی افواج کی تعیناتی کا اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہں ہوا ہے اور ان کے ملک میں بدامنی کا سلسلہ مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

افغانستان میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کا مقصد اس ملک کے معدنیات کے ذخائر پر قبضے کے ساتھ ساتھ علاقے کے امور پر تسلط جمانا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram