امریکہ نے 5 ایرانی اداروں پر پابندی عائد کر دی

امریکہ نے 5 ایرانی اداروں پر پابندی عائد کر دی

امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے سلسلے کو مزید بڑھاتے ہوئے 5 ایرانی اداروں پر پابندی عائد کر دی گئی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کی جانب سے ایران پر پابندیوں کے سلسلے کو مزید بڑھاتے ہوئے 5 ایرانی اداروں پر پابندی عائد کر دی گئی.

شہید خرازی انڈسٹریز، شہید سنی خانی انڈسٹریز، شہید مقدم انڈسٹریز، شہید اسلامی ریسرچ سینٹر اور شہید شوشتری انڈسٹریز پرامریکہ میں 13382 کے تحت پابندی لگا دی گئی.

اس کے نتیجے میں ان تمام اداروں کے امریکہ میں اثاثے منجمند ہو گئے اور امریکی شہری ان اداروں کے ساتھ کسی طرح کا لین دین نہیں کر سکتے.

اس کے علاوہ دیگر ممالک کے ادارے یا وہ افراد جو ان اداروں کے ساتھ کسی طرح کی مالیاتی لین دین کی ڈیل کرنا چاہیں گے وہ بھی ان اداروں کے اثاثے منجمند ہونے کی وجہ سے کوئی ڈیل نہیں کر سکیں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram