امریکہ میں طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

امریکہ میں طیارہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

امریکی شہر اسکاٹس ڈیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ طیارہ حادثہ شہر کے گالف کورس کے نزدیکی علاقے میں پیش آیا، پائیپر پی اے24 نامی طیارہ اسکاٹس ڈیل ایئرپورٹ سے اڑنے کے تھوڑی دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق طیارہ گرنےکا واقعہ گزشتہ رات 8 بج کر 45پیش آیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ طیارے پر سوار کوئی فرد جانبر نہ ہوسکا جبکہ نیشنل ٹرانسپورٹ سیفٹی بورڈ حادثے کی مزید تحقیقات کررہی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram