امریکہ میں سعودی ولیعہد کی صہیونی لابیوں کے سرغنوں سے ملاقاتیں

امریکہ میں سعودی ولیعہد کی صہیونی لابیوں کے سرغنوں سے ملاقاتیں

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے امریکی دورے کے منکشف ہونے والے پروگرام سے ظاہر ہؤا ہے کہ انھوں نے آیپک سمیت کئی بااثر یہودی لابیوں کے سرغنوں سے تبادلہ خیالات کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزیرہ چینل کی ویب سائٹ نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی ولیعہد کے امریکی دورے کا ایجنڈا فاش ہوچکا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے دائیں بازو کی کچھ یہودی تنظیموں اور لابیوں کے سرغنوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے آیپک (American Israel Public Affairs Committee)، اے ڈی ایل (ADL – Stand Up For Israel) اور یہودی فیڈریشن برائے شمالی امریکہ (The Jewish Federations of North America) کے سربراہوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور تفصیل سے تبالہ خیال کیا ہے۔ یہ وہ لابیاں ہیں جو سب کے سب مقبوضہ فلسطین میں نوآبادیوں کی تعمیر کے حامی ہیں اور یہودی ریاست کا بائیکاٹ کرنے والی مہمات کا مقابلہ کررہی ہیں۔
اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی کیمپن فلسطین میں یہودی نوآبادیوں کی تعمیر کا مقابلہ کرتے ہوئے اسرائیلی مصنوعات کا مقاطعہ کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق سعودی ولیعہد کے دورہ امریکہ کے ایجنڈے کو صہیونی اخبار “ہاآرتص” نے شائع کرکے فاش کردیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بن سلمان نے امریکی یہودی کمیٹی (american jewish committee [AJC]) اور دیگر صہیونی لابیوں کے انتہاپسند گروپوں کے سرکردہ افراد سے ملاقاتیں کی ہیں۔
الجزیرہ نے لکھا: سعودی عرب ابھی تک اسرائیل کو باقاعدہ تسلیم نہیں کیا ہے اسی بنا پر محمد بن سلمان کے یہ اقدامات ریاض اور تل ابیب کے درمیان انتہائی قریبی تعلقات کی دُہائی دیتے ہیں!
قبل ازیں صہیونی ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی ولیعہد نے دورہ قاہرہ کے وقت یہودی ریاست کے ایک وفد سے ملاقات اور بات چیت کی تھی جس کے فورا بعد ہندوستانی فضائی کمپنیوں نے خبر دی تھی کہ سعودی حکام نے تل ابیب کی طرف پرواز کا دورانیہ کم کرنے کے لئے ہندی طیاروں کو سعودی فضائی حدود سے مقبوضہ فلسطین جانے کی اجازت دے دی ہے۔
سعودی حکمرانوں نے پہلی بار بیرونی فضائی کمپنیوں کو اپنی حدود سے مقبوضہ فلسطین کی طرف پرواز کرنے کی اجازت دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۱۱۰


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram