امریکہ میں خوفناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

امریکہ میں خوفناک سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

امریکہ میں خوفناک سمندری طوفان مائیکل نے تباہی مچادی ہے جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ اور چھے افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خوفناک سمندری طوفان مائیکل جمعرات کی شب امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کا علاقہ پین ہینڈل طوفان سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں ڈھائی سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی ہواؤں نے متعدد مکانات گرا دیئے ہیں۔
 طوفان کے سبب کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔
امریکی صدر نے ریاست فلوریڈا کے تمام علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
 سولہ ستمبر کو خوفناک طوفان فلورنس نے شمالی اور جنوبی کیرولائنا میں تباہی مچائی تھی جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram