امریکہ میں خواتین کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک کا اعتراف

امریکہ میں خواتین کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک کا اعتراف

سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے ملک میں خواتین کے ساتھ بدترین امتیازی سلوک اور تشدد کا اعتراف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہیلری کلنٹن نے اپنی کتاب واٹ ہیپنڈ میں لکھا ہے کہ سن دو ہزار سولہ کے الیکشن میں ان کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ یہ تھی کہ وہ ایک عورت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں خواتین کے ساتھ جنسی تعصب اور نفرت بڑے پیمانے پر رائج ہے۔
سابق امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکی سیاست کے میدان میں عورت کا ہونا انتہائی دشوار، طاقت فرسا اور حقارت آمیز ہے۔
حکومت امریکہ دنیا بھر میں اپنی مخالف حکومتوں پر خواتین کے خلاف تشدد کے معاملے پر تنقید کا نشانہ بناتی ہے لیکن امریکی سول سوسائٹی سے وابستہ اداروں کی رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت امریکہ کی پالیسیوں کی وجہ سے خود اس ملک کی خواتین کو دوسرے ملکوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ تشدد اور زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
جنسی تشدد اور غیر اخلاقی حرکات کا ارتکاب امریکہ میں خواتین کے خلاف تشدد کی بدترین مثالیں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram