امریکہ تیل پیداوار میں سعودی عرب کی برابری کے لئے کوشاں

امریکہ تیل پیداوار میں سعودی عرب کی برابری کے لئے کوشاں

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ امریکہ تیل کی پیداوار میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلد تیل کی پیداوار کا دوسرا بڑا ملک بن جائےگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ امریکہ تیل کی پیداوار میں سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ کر جلد تیل کی پیداوار کا دوسرا بڑا ملک بن جائےگا۔ آئی ای اے نے جمعہ کے روز جاری کردہ اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہاکہ امریکی پیداوار 9.9 ملین بیرل تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ 50سال کی بلند ترین سطح ہے جب کہ رواں سال امریکہ کے لیے ریکارڈ ساز ثابت ہوگا۔ واضح رہے کہ روس فی الوقت 1.1 ملین پیداوار کے ساتھ پہلے اور سعودی عرب 10 ملین یومیہ پیداوار کے ساتھ تیل پیدا کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram