اقوام متحدہ کا ایک بار پھر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان

اقوام متحدہ کا ایک بار پھر مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت کا اعلان

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری معاہدے کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان جوہری معاہدے کی ایک بار پھر حمایت کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ اس معاہدے پر قائم رہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں پائیدار امن کانفرنس کے موقع پر ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے جوہری معاہدے میں شریک تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور اپنے عہد و پیمان کی پاسداری کریں ۔ انھوں نے خطے میں قیام امن و سلامتی اور بحرانوں کو غیرفوجی طریقوں سے حل کرنے کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو اہم قرار دیا۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram