اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر عذر خواہی سے کیا انکار

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر عذر خواہی سے کیا انکار

اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے افریقی ملکوں کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر عذر خواہی کے بجائے صرف افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے افریقی ملکوں کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر عذر خواہی کے بجائے صرف افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں افریقی ملکوں کے غیر اعلانیہ اجلاس کے دوران امریکی مندوب نکی ہیلی نے صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیان پر معافی مانگنے سے گریز کرتے محض اظہار افسوس پر ہی اکتفا کیا۔اس اجلاس میں اقوام متحدہ میں گنی استوائی کے نمائندے آناتولیو انڈونگ ایمبا نے امریکی مندوب نکی ہیلی کو مشورہ دیا کہ وہ ٹرمپ کے توہین آمیز بیان سے پیدا ہونے والی کشیدگی دور کرنے کے لیے مزید کوشش کریں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اجلاس کے دوران انتہائی توہین آمیز اور نسل پرستانہ بیان دیتے ہوئے، افریقی ملکوں نیز ہیٹی اور ایل سلوا ڈور کو گندگی کا ڈھیر قرار دیا تھا۔اقوام میں متحدہ میں افریقی ملکوں کے نمائندوں نے اس پر سخت بیان جاری کرتے ہوئے امریکی صدر کی جانب سے باضابطہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram