افریقی ممالک کے بارے میں امریکی صدر کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت

افریقی ممالک کے بارے میں امریکی صدر کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت

امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےامریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر کو نسل پرست قراردیدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نےامریکی صدر ٹرمپ کے ہیٹی اور افریقی ممالک کے خلاف تحقیر آمیز بیان پر امریکی صدر کو نسل پرست قراردیدیا ہے۔
ہیٹی میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 8سال مکمل ہونے پر ہیلری کلنٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا اس سانحے کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور جس طرح سے ہیٹی کے عوام نے اس کا مقابلہ کیا اسکی مثال نہیں ملتی ہے۔
ہیلری کلنٹن نے افریقی ممالک کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیان کی بھی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر کو نسل پرست قراردیا ہے۔

........

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram