امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ دنیا کیلیے خطرناک قرار: عالمی مالیاتی فنڈ

امریکہ اور چین میں تجارتی جنگ دنیا کیلیے خطرناک قرار: عالمی مالیاتی فنڈ

عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے مابین تجارتی جنگ سے دنیا میں غربت میں اضافہ ہوگا اور دنیا رہنے کے لیے خطرناک جگہ بن جائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ چین اور امریکہ کے مابین تجارتی جنگ سے دنیا میں غربت میں اضافہ ہوگا اور دنیا رہنے کے لیے خطرناک جگہ بن جائے گی۔ عالمی مانیٹرنگ فنڈ نے تنبیہ کی ہے کہ اگر امریکہ اور چین کے مابین معاشی جنگ یوں ہی جاری رہی اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر ٹیکس لگاتے رہے تو اس سے غربت میں ہولناک اضافہ ہوجائے گا اور یہ دنیا رہنے کے لیے خطرناک جگہ بن جائے گی۔

عالمی مالیاتی فنڈ نے معیشت کی عالمی ترقی کے حوالے سے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ آئندہ سال معیشت کی عالمی ترقی کم تر سطح پر 3.7 فیصد تک رہے گی۔ معیشت کی عالمی ترقی کے موجودہ اشاریے ہمیں اپنی سمت تبدیل کرنے کے لیے خبردار کر رہے ہیں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے چیف اکنامسٹ نے کہا ہے کہ تجارت پر پابندی سے مقامی اور بین الاقوامی معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جس سے بیروزگاری میں اضافہ ہوگا، گھریلو صنعتیں بند اور اشیائے صرف لوگوں کی پہنچ سے دور ہوجائیں گی۔ یہ ہولناک منظر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram