ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونی گفتگو

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ دلچسپی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان پیر کے روز ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں فریقین نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ڈاکٹر محمد جواد ظریف اور سرگئی لاوروف کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کی دلچسپی کے مختلف مسائل خاص طور سے ایندھن کے بارے میں بات چیت کی۔

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram