چین نے بھی امریکہ سے تیل کی خریداری بند کردی

چین نے بھی امریکہ سے تیل کی خریداری بند کردی

چینی حکومت نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق چینی حکومت نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔ چین کی جہاز رانی کی کمپنی مرچنٹ کے مالک شیہ چون لین نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے شدت اختیار کرجانے کے بعد چین نے امریکہ سے تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کر دی۔ انہوں نے چین کی آئل ریفائنریز اور تاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ سے تیل کی خریداری کرنے سے گریز کریں۔ اگست میں چین نے امریکہ سے 97 لاکھ بیرل تیل خریدار تھا، تاہم دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی آنے کے بعد ستمبر میں تیل کی یہ خریداری صرف 6 لاکھ بیرل پر پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ، امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے سٹیل اور ایلمونیم پر ٹیکس لگائے جانے کے بعد شروع ہوئی ہے اور دونوں ملکوں کی جانب سے اب تک مختلف مصنوعات اور اشیا پر50 ارب ڈالر کا ٹیکس لگایا جا چکا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram