پاکستان پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ عہدے سے مستعفی

پاکستان پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ عہدے سے مستعفی

پاکستان میں پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں پولیس اصلاحات کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن ناصر درانی نے صحت کی خرابی کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر درانی نے استعفیٰ آئی جی پنجاب طاہرخان کی تبدیلی کے معاملے پر دیا ۔ واضح رہے کہ حکومت نے سابق آئی جی خیبر پختون خواہ ناصر خان درانی کو چیئرمین پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن بناتے ہوئے پنجاب پولیس میں اصلاحات کا خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ انہیں یہ عہدہ خیبر پختون خواہ کی پولیس میں بہتری لانے پر دیا گیا تھا یہ خدمت انہوں نے بطور آئی جی کے پی کے انجام دی تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram