امریکہ کے نائب صدر آج اسرائیل کا دورہ کریں گے

امریکہ کے نائب صدر آج اسرائیل کا دورہ کریں گے

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس آج سے اسرائیل کا دورہ شروع کریں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس آج سے اسرائیل کا دورہ شروع کریں گے۔ مائیک پینس کے دورے میں بیت المقدس کو امریکہ کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کی بعد کی صورت حال کے علاوہ فلسطینی اتھارٹی کی امداد کو محدود کرنے کو ایجنڈے کے اہم موضوعات خیال کیا جا رہا ہے۔اس دورے کے دوران وہ اردن اور مصر بھی جائیں گے۔ ان ملکوں میں وہ سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی پر توجہ مرکوز کریں گے۔
امریکی نائب صدر کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے فلسطینی مہاجرین کی امداد کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ادارے " یو این آر ڈبلیو اے" کے 65 ملین ڈالر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram