شمالی کوریا کے رہنما کے بھائی کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں مزید 2 افراد گرفتار

  • News Code : 812269
  • Source : express
Brief

ملائشیا کے حکام نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نِیم کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے حکام نے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن کے سوتیلے بھائی کم جونگ نِیم کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ شمالی کوریا کے صدر کے سوتیلے بھائی کے قتل کے ایک دن بعد ملائیشین پولیس نے کوالالمپور ایئرپورٹ کے ٹرمینل سے ایک مشتبہ خاتون کو حراست میں لیا، جن کے پاس ویتنام کی سفری دستاویزات موجود تھیں۔ کرنے کا دعویٰ کیا۔پولیس کے مطابق انڈونیشیئن پاسپورٹ کی حامل دوسری مشتبہ خاتون کی شناخت ایئرپورٹ میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی تھی۔دونوں مشتبہ خواتین کو 7 روزہ ریمانڈ پر جیل روانہ کیا جاچکا ہے۔ ملائیشیا کی پولیس کے مطابق شمالی کورین رہنما کے بھائی کی پراسرار ہلاکت کے شبے میں ایک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا، جو دوسری مشتبہ خاتون کا ساتھی ہوسکتا ہے۔ یاد رہے کہ کم جونگ نیم کے قتل کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق دو خواتین نے زہریلی سوئیاں چبھو کر کم جونگ نیم کو قتل کیا تھا اور پھر ٹیکسی میں فرار ہوگئیں تھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram