شمالی کوریا کا جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان

شمالی کوریا کا جنوبی کوریا میں سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا میں اگلے ماہ منعقد ہونے والے سرمائی اولمپکس میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان دوسال سے تعطل کا شکار اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد شمالی کوریا نے سرمائی اولمپکس 2018ء میں اپنی اولمپک ٹیم بھیجنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جانے والے وفد میں اولمپکس کھلاڑی، آفیشلز اور خواہش مند شائقین شامل ہوں گے۔

جنوبی کوریا میں منعقد ہونے والے سرمائی اولمپک کے انعقاد پر شمالی کوریا کی جانب سے کوریائی جنگ کے بعد بچھڑ جانے والے دونوں خاندانوں کو دوبارہ سے ملنے کے مواقع بھی فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کا اصلی سبب امریکہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram