امریکی صدر اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی سنگا پور میں 12 جون کو ملاقات ہوگی

امریکی صدر اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی سنگا پور میں 12 جون کو ملاقات ہوگی

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہوگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کا اعلان کردیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس ملاقات کو عالمی امن کے لیے اہم بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ واضح رہے یہ کسی بھی امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان پہلی ملاقات ہوگی جس کا اعلان شمالی کوریا کی جانب سے 3 امریکی قیدیوں کی رہائی کے بعد سامنے آیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram