پشاور میں ایک ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

پشاور میں ایک ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور میں جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کی سڑک پر واقع نجی ہوٹل میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر پشاور میں جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کی سڑک پر واقع نجی ہوٹل میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پشاورکے جی ٹی روڈ پر بلال ٹاؤن کی سڑک کے کنارے واقع نجی ہوٹل کی چوتھی منزل پر زوردار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ہوٹل کے کمرہ نمبر 408 میں موجود ایک ہی خاندان کے 4 افراد بری طرح جھلس کرجاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور دو بچے شامل ہیں جب کہ برابر والے کمرے میں موجود 3 افراد بھی شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو نے فوری طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔فائربریگيڈ کے اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram