پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا: پاکستان کے چیف جسٹس

پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا: پاکستان کے چیف جسٹس

پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ 10 سال میں کچھ نہیں کیا، حکومت اپنی ناکامی کا بھی اشتہار دے ۔
اطلاعات کے مطابق واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کیس کی سماعت کے دورا ن شہباز شریف کی اشتہاروں پر چھپنے والی تصاویر کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ سکیم اور ہیلتھ کارڈ پر شہباز شریف کی تصویر شائع کرنے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے استفسار کیا کہ بتایا جائے لیپ ٹاپ سکیم پر کتنے اخراجات آئے، پیسہ عوام کا اور تصویریں وزیر اعلیٰ کی کیوں لگائی جارہی ہیں؟

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram