سعودی عرب میں عورتوں کو پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت

سعودی عرب میں عورتوں کو پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت

سعودی عرب میں نئے اقدامات کے تحت خواتین کو پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت بھی مل گئی ہے سعودی عرب کے ولیعہد نے سعودی عرب کی عورتوں کو مغربی ثقافت پر چلنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سعودی عرب کی خواتین اب غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی بھی کریں گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں نئے اقدامات کے تحت خواتین کو پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت بھی مل گئی ہے سعودی عرب کے ولیعہد نے سعودی عرب کی عورتوں کو مغربی ثقافت پر چلنے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سعودی عرب کی خواتین اب غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی بھی کریں گی۔ سعودی عرب میں متعارف کرائی گئی اصلاحات کے پروگرام کےتحت پہلے خواتین کو سڑکوں پر محرم کے بغیر ڈرائیونگ کی اجازت ملی اوراب انہیں پبلک مقامات پر جاگنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر جدہ میں ایک درجن خواتین کے ایک گروہ نے جاگنگ کی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ سعودی عرب کے بعد بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اغاز کیا ہے۔ ان اصلاحات میں عورتوں میں بے پردگی کا رواج اور سعودی عرب کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی بھی شامل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram