ہندوستان لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے

ہندوستان لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے

ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی عدالت عظمیٰ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستانی سپریم کورٹ نے کیرالہ کی 25 سالہ طالبہ ہادیا کی شادی بحال کر دی ہے اور انہیں اپنے مسلم شوہر شفین جہاں کے ساتھ رہنے کی اجازت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک ہندو لڑکی اسلام قبول کرکے اپنے مسلمان شوہر کے ساتھ رہ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ نے ایک برس قبل ہادیا کی شادی یہ کہہ کر رد کر دی تھی کہ یہ شادی " لو جہاد " یعنی غیر مسلم کو مسلم بنانے کی سازش کے تحت ہوئی تھی۔ ہادیا کے شوہر شفین نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے درخواست کی تھی ان کی بیوی کو ان کے ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے۔ ‏

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram