ایران کے وزير خارجہ کویت روانہ ہوگئے

ایران کے وزير خارجہ کویت روانہ ہوگئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عراق کی تعمیر نو کانفرنس میں شرکت کے لئے کویت روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف عراق کی تعمیر نو کانفرنس میں شرکت کے لئے کویت روانہ ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ ایک اعلی سیاسی اور اقتصادی وفد بھی کویت روانہ ہوا ہے۔ اس سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ ایران نے جس طرح دہشت گردی کے خلاف عراقی حکومت اور عوام کا ساتھ دیا ہے اسی طرح وہ عراق کی تعمیر نو میں بھی شرکت کرےگا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram