آیت اللہ مکارم شیرازی:

دشمن سوشل میڈیا سے غلط استفادہ کر رہا ہے / دشمن سرحدوں پر بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے

  • News Code : 859124
  • Source : shabestan
Brief

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا ہے کہ دشمن آج ہماری سرحدوں خصوصاً کردستان کی سرحد پر بدامنی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ اسے معلوم ہونا چاہیے کہ اس کی یہ سازش ہر گز کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے سربراہ سردار حسین اشتری نے آج آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے محرم الحرام کے دوران کیے جانے والے سیکیورٹی کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکورٹی فورسز نے بہت اچھے طریقے سے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے۔

آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے لاس ویگاس کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بدامنی کا شکار اس دنیا میں فقط اسلامی جمہوریہ ایران ہی ایک ایسا ملک ہے جو جغرافیائی حوالے سے امن و امان کا حامل ہے۔ ہمیں خدا کی اس نعمت پر اس کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شاہ کے زمانے میں ایران بدامنی کا شکار تھا۔ جبکہ ایسی صورت حال نہیں ہے اور ہمارا دشمن ہمیشہ اس کوشش میں ہے کہ ہماری سرحدوں کو غیر محفوظ بنا دے اور ایران کو بدامنی کا شکار کر دے۔ لیکن ہمارے دشمن کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس کی یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن سوشل میڈیا سے غلط استفادہ کر رہا ہے۔ سوشل میڈیا سخت نقصان دہ ہے، کیونکہ اس میں کوئی بھی شخص بغیر کسی کی اجازت کے داخل ہو سکتا ہے اور اپنے افکار کو پھیلا سکتا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram