یوم شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ کے سلسلے میں مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا

انصاف پسند اقوام بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سنجیدہ نوٹس لیں۔آغا حسن

یوم شہادت امام موسیٰ کاظم ؑ کے سلسلے میں مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا

ائمہ معصومینؑ اسلام اور شریعت نبویؐ کے حقیقی محافظ و نگہبان ہیں اور ان کے کردار و عمل سے ملوکیت کے پرستاروں کو ہمیشہ خدشات لاحق ہوئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/سلسلہ امامت کی ساتویں کڑی حضرت امام موسیٰ کاظمؑ کے یوم شہادت کی مناسبت سے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے زیر اہتمام حسب عمل قدیم مرکزی امام باڑہ بڈگام میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر عقیدت مندوں کے غیر معمولی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن شرعی کے صدراور حریت کانفرنس کے سیئر رہنما حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کی حیات طیبہ کی مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے جابر حکمرانوں کو کبھی اہل حق کا وجود گوارا نہیں ہوا۔ ائمہ معصومینؑ اسلام اور شریعت نبویؐ کے حقیقی محافظ و نگہبان ہیں اور ان کے کردار و عمل سے ملوکیت کے پرستاروں کو ہمیشہ خدشات لاحق ہوئے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ وقت کے حکمرانوں نے انہیں کسی نہ کسی طریقے سے درجہ شہادت پر پہنچایا۔ بعد ازاں متحدہ مزاحتمی قیادت کی کال پر جنوبی کشمیر میں پے در پے شہری ہلاکتوں کے سانحات کے خلاف بطور احتجاج آغا حسن کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا ۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آغا حسن نے کہا کہ حق و صداقت کا پرچم تھامنے والوں اور ظلم و تسلط کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنے والوں کی زبان بندی کیلئے جبروقہر کے حربے آزمانا طاغوتی قوتوں کی دیرینہ روش ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پر بھارت کی ظلم و بربریت اسی استعماری پالیسی کا تسلسل ہے۔آغا حسن نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے بنیادی اور تسلیم شدہ حق خود ارادیت کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہے ہیں اور یہ جدوجہد بھارتی مظالم کے باوجود حصول حق خود ارادیت تک جاری رہے گی۔ جنوبی کشمیر کے اطراف و اکناف میں آئے روز نہتے شہریوں کے بے دریغ قتل عام کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آغا حسن نے دنیا کے انصاف پسند اقوام سے اپیل کی کہ وہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا سنجیدہ نوٹس لیکر کشمیریوں کی نسل کشی کو روکنے کیلئے آواز بلند کریں۔ آغا حسن نے کھڈونی کولگام سانحہ میں جان بحق ہوئے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور سینکڑوں زخمیوں کی جلد شفایابی کی دعا کی۔اس موقعہ پر آغا حسن نے مرکزی امام باڑہ بڈگا م میں مجلس عزا کے حوالے سے حکومت کے ناقص انتظامات بالخصوص پانی کی قلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram