روہنگیا کے مسلمان مہاجرین ہندوستان کے قومی سلامتی کے لئے خطرہ: وزیر داخلہ ہند

  • News Code : 854007
  • Source : mehrnews
Brief

ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کےمسلمان مہاجرین ہندوستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ روہنگیا کےمسلمان مہاجرین ہندوستان کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا ،جموں سمیت ملک کے مختلف حصوں میں رہنے والے روہنگیامہاجرین سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ روہنگیا کے مسلمان دہشت گرد گروپ میں بھرتی کئے جاسکتے ہیں جو سنگین سکیورٹی چیلنج ہے۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ انہیں شناخت کرکے ملک سے بے دخل کرے۔انہوں نے کہا کہ 40ہزار روہنگیا کے باشندے ہندوستان میں غیر قانونی طور پر قیام کررہے ہیں ان میں بڑی تعداد جموں،حیدرآباد،ہریانہ ،اترپردیش،دہلی اور راجستھان میں آباد ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram