افغانستان میں 70 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت

  • News Code : 830079
  • Source : express
Brief

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں ستّر سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ مختلف صوبوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر افغان سیکورٹی اہلکاروں کے حملوں میں اکہتّر مسلح افراد اور دہشت گرد ہلاک اور ترپن دیگر زخمی ہوئے ہیں۔صوبے پکتیا میں سیکورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں طالبان گروہ کے دو سرغنے بھی مارے گئے ہیں۔ادھر صوبہ قندوز میں دہشت گرد گروہوں میں شامل دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ افغان سیکورٹی اہلکاروں نے حال ہی میں مختلف علاقوں میں مسلح افراد اور دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram