’’من البحر سے الی النحر‘‘ کے نعرے کے ساتھ کربلا کی جانب ’’اربعین پیدل مارچ‘‘ کا آغاز+ویڈیو و تصاویر

صوبہ بصرہ کے ضلع فاو کے علاقے راس البیشہ سے ایک ہزار پر مشتمل ’’کاروان اربعین‘‘ کربلا کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔


اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے دور ترین علاقوں سے کربلا کی جانب امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، صوبہ بصرہ کے ضلع فاو کے علاقے راس البیشہ سے ایک ہزار پر مشتمل ’’کاروان اربعین‘‘ کربلا کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔
اس قافلہ کی روانگی عراق کے مراجع کے نمائندوں اور صوبہ بصرہ کے علماء کی موجودگی میں منعقد ہوئی ایک تقریب کے بعد شروع ہوئی۔
یہ پروگرام مرجع تقلید آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے دفتر کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں اس سال کے اربعین کے پیدل مارچ کے لیے ’’من البحر الی النحر‘‘( یعنی سمندر سے کٹی ہوئی گردن تک) کا نعرہ انتخاب کیا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ پانچ سالوں سے اربعین کے ملین پیدل مارچ کا سلسلہ شروع ہونے سے پہلے ایک تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اس سال کے پیدل مارچ کے لیے ایک نعرے کا انتخاب کیا جاتا ہے۔
راس البیشہ سے پیدل مارچ کرنے والے زائرین کو تقریبا ۷۰۰ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا ہو گا جو انہوں نے بیس دنوں میں طے کرنا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے اربعین سید الشہداء کے موقع پر عراق سمیت دنیا کے گوشے گوشے سے عاشقان امام حسین(ع) کروڑوں کی تعداد میں کربلا کا سفر کرتے ہیں اور جناب زینب سلام اللہ علیہا کی سنت حسنہ کا احیاء کرتے ہوئے اہل بیت(ع) اطہار کو شہدائے کربلا کے چہلم کا پرسہ دیتے ہیں۔  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram