اِنَّالِلَه وَاِنَّااِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ؛

علامہ سید ساجد علی نقوی کے داماد علامہ سید جلیل نقوی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے

تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما و علامہ سید ساجد علی نقوی کے داماد علامہ جلیل نقوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی کے داماد علامہ سید جلیل نقوی طویل علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئے۔ 
تحریک جعفریہ پاکستان کے مرکزی رہنما و علامہ سید ساجد علی نقوی کے داماد علامہ جلیل نقوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ راولپنڈی کی امام بارہ یادگار حسین میں علامہ شیخ محسن نجفی کی اقتدا میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر جڑواں شہروں سے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
نماز جناہ میں جماعت اسلامی کے رہنما و مرحوم قاضی حسین احمد کے فرزند آصف لقمان قاضی سمیت دیگر مذہبی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
آصف لقمان قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ جلیل نقوی کا نقصان امت کا نقصان ہے، ان کی اتحاد امت کے حوالے سے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین اور رہنماوں نے علامہ جلیل نقوی کے انتقال پر علامہ ساجد نقوی سے اظہار تعزیت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram