رہبر معظم انقلاب اسلامی سے روسی صدر کی ملاقات؛

رہبر انقلاب:شام میں امریکی شکست اس بات کا مظہر ہے کہ امریکہ کو مہار کیا جاسکتا ہے/امریکہ شام میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات میں شام میں امریکہ کو مہار کرنے کے کامیاب نمونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کو شام ميں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور امریکہ شام میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ملاقات میں شام میں امریکہ کو مہار کرنے کے کامیاب نمونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ کو شام ميں تاریخی شکست کا سامنا ہے اور امریکہ شام میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں ناکام ہوگیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران اور روس کے باہمی تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں روسی صدر کے بیان کی تائيد کرتے ہوئے فرمایا: شام میں ایران اور روس کا باہمی تعاون بہترین نمونہ اور کامیاب تجربہ ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ سے خطے میں امن و ثبات قائم کرنے میں مدد ملےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے روس، ایران اور ترکی کے خلاف امریکی پابندیوں کو باہمی تعاون کے فروغ ميں مشترکہ نقطہ قراردیتے ہوئے فرمایا: روس اور ایران کو سیاسی اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے ساتھ ساتھ باہمی معاہدوں کو بھی عملی جامہ پہنانے پر خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

اس ملاقات میں نائب صدر جہانگیری بھی موجود تھے روسی صدر نے تہران میں سہ فریقی سربراہی اجلاس کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران کے باہمی تعلقات میں فروغ کا سلسلہ جاری ہے اور شام میں روس اور ایران کے درمیان قریبی تعاون جاری ہے۔ روسی صدر نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں ایران اور روس کے باہمی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر سنگین غلطی کا ارتکاب کیا ہے۔


دیدار رئیس جمهور روسیه با مقام معظم رهبری

دیدار رئیس جمهور روسیه با مقام معظم رهبری

دیدار رئیس جمهور روسیه با مقام معظم رهبری

دیدار رئیس جمهور روسیه با مقام معظم رهبری

دیدار رئیس جمهور روسیه با مقام معظم رهبری

دیدار رئیس جمهور روسیه با مقام معظم رهبری

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram