شام کے فوجی اڈے پر میزائل حملہ / شامی ائرڈیفنس نے متعدد میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا + ویڈیو

شام کے شہرحمس میں تیفورنامی فوجی ہوائی اڈےکومتعدد میزائلوں سےنشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم شامی ائرڈیفنس نے متعدد میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا۔


اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، شام کے حمس کے تیفور ہوائی اڈے کے ٹی 4 ایئر بیس پر پیر کے روز صبح فجر کے وقت یکے بعد دیگرے متعدد میزائل حملوں کی آوازیں سنائی دیں، جس میں متعدد میزائل کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیفو ہوائی اڈے پر متعدد میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے تھا تاہم شامی فوج نے متعدد میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔

شامی فوج کا کہنا ہے کہ کم ازکم 8 میزائل فضامیں ہی تباہ کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ سمیت شام مخالف قوتوں نے شامی فوج پر مشرقی غوطہ کے علاقے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل لبنان کے علاقے کسروان اور البقاع کے فضائی حدود سے ہوتے ہوئے شام تک پہنچے ہیں۔

دوسری جانب شام اور اس کے اتحادی دو روز قبل دوما میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی سازش ہے۔

شامی ٹی وی کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ میزائلوں کے ملبے سے واضح ہوتا ہے کہ یہ حملہ امریکہ نے کیا ہے۔

امریکی حکام نے ابھی تک شامی ایئر بیس پر حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اقوام متحدہ پیر کے روز شام میں کیمیائی میزائل حملوں کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے گا، سلامتی کونسل کے 15 میں 9 رکن ممالک نے فوری اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2017 میں امریکا نے کیمیل حملوں کو جواز بنا کر 59 ٹومہوک نامی کروز میزائل شام کےک شیارت نامی فوجی ایئ بیس پر فائر کیے تھے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram