ایران میں زلزلہ کی تباہ کاریوں سے تاہم ۴۴۵ افراد جانبحق، ۷۱۰۰ زخمی

  • News Code : 866529
  • Source : ابنا
Brief

کل رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 330 ہوچکی ہے جبکہ 4000 افراد زخمی ہوئے ہیں زلزلہ کی شدت 2۔ 7 رکاوڈ کی گئی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق اور ایران کے مغربی صوبوں کرمانشاہ اور سلیمانیہ میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2۔7  ریکارڈ کی گئی ہے۔  
کل رات ایران اور عراق کے سرحدی علاقوں میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد اب تک 330 ہوچکی ہے جبکہ 4000 افراد زخمی ہوئے ہیں زلزلہ کی شدت 2۔ 7 رکاوڈ کی گئی ۔ادھر عراق کے کردستان ریجن میں بھی زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں جن سے متعددہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سرحدی اور دور دراز علاقہ متاثر ہونے کی وجہ سے نقصانات کی اطلاعات بتدریج سامنے آرہی ہیں ، یہ خدشہ بھی ظاہر کیاجارہاہے کہ جانی نقصان میں مزید اضافہ ہوسکتاہے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں فوری امداد رسانی پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: تمام حکومتی ادارے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں پوری قوت سے مدد بہم پہنچانے کی کوشش کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوج، سپاہ ، رضاکار دستوں اور ہلال احمر کے حکام پر زوردیا ہے کہ وہ پوری ہمت اور قوت کے ساتھ امداد رسانی کے عمل میں شرکت کریں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی مراکز تک پہنچانے اور ان کے علاج و معالجہ میں سرعت اور دقت سے کام لیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فوجی اور غیر فوجی اداروں پر زوردیا ہے کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

اپڈیٹ

آخری اطلاعات کے مطابق ایران میں گزشتہ شب آئے زلزلہ کی تباہ کاریوں میں تاہم ۴۴۵ افراد جانبحق اور ۷۱۰۰ زخمی ہوئے ہیں۔

.......

/169


متعلقہ مضامین

اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram