سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے سانحۂ اہواز کا انتقام لے لیا

ایرانی سپاہ کا اہواز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ + تصاویر اور ویڈیو کلیپ

اہواز حملے میں ملوث دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ نے اہواز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔


اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے رابطہ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی سپاہ نے اہواز میں دہشت گردانہ حملوں میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے ۔

ایرانی سپاہ نے میزائل حملے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر متعدد میزائل داغے ہیں ۔ ایرانی میزائل حملوں میں کئی درجن دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ جن میں دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں۔ ایرانی سپاہ نے شام میں فرات کے مشرق میں وہابی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر متعدد میزائلوں سے حملہ کرکے ان کے ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ وہابی دہشت گردوں نے اہواز میں ایک ہفتہ قبل ایران کی فوجی پریڈ پر حملہ کیا تھا جس میں متعدد عام شہری شہید ہوگئے تھے جس میں 4 سالہ بچہ طہ ھا بھی شامل تھا ۔ ایرانی سپاہ نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی دھمکی دی تھی جسے آج عملی جامہ پہنا دیا گيا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram