اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل:

’’مساعی حمیدہ‘‘ کمیٹی دنیا میں مستضعف مسلمانوں کی حمایت کی راہ میں کوشاں ہے

  • News Code : 859780
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

انہوں نے کہا: وہ آرگنائزیشنز اور ادارے جو مختلف ممالک میں اتحاد کی حکمت عملی کے نفاذ کی راہ میں کوشاں ہیں انہیں کس طریقے سے ایک دوسرے سے جوڑا جائے تاکہ مسلمانوں کے درمیان وحدت اور ہمدلی کی فضا کو مستحکم بنایا جا سکے اس حوالے سے اس کانفرنس میں گفتگو کی جائے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے تہران میں منعقدہ ’’عالم اسلام میں وحدت ڈیلومیسی کی حکمت عملی کے نفاذ‘‘ پر بین الاقوامی اجلاس کے دوران نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بین الاقوامی اجلاس کا اصلی مقصد یہ ہے کہ عالمی سطح پر کام کرنے والی تقریبی انجمنوں، آرگنائزیشنز اور اداروں کو عالم اسلام میں اتحاد اور ہمدلی کی فضا قائم کرنے کے لیے آپس میں جوڑا جائے۔
حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری نے اس حوالے سے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس وحدت اسلامی کانفرنسوں کے سلسلے کی ایک کانفرنس ہے جو عالمی مجلس برائے تقریب مذاہب کے زیر نظر اس لئے تشکیل دی گئی ہے تاکہ دنیا کے مختلف ممالک میں سرگرم تقریبی اداروں، انجمنوں اور آرگنائزیشنز نیز معتدل اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد کے حامی شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا جائے اور ان کے لئے دوسرے سے ہم آہنگ ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا: وہ آرگنائزیشنز اور ادارے جو مختلف ممالک میں اتحاد کی حکمت عملی کے نفاذ کی راہ میں کوشاں ہیں انہیں کس طریقے سے ایک دوسرے سے جوڑا جائے تاکہ مسلمانوں کے درمیان وحدت اور ہمدلی کی فضا کو مستحکم بنایا جا سکے اس حوالے سے اس کانفرنس میں گفتگو کی جائے گی۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران مجمع تقریب مذاہب کے زیر اثر کام کرنے والی ’’مساعی حمیدہ‘‘ کمیٹی جو انسان دوستانہ محور پر مستضعف عوام کی حمایت کرتی ہے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: یہ کمیٹی پوری دنیا میں پائے جانے والے مستضعف عوام تک امداد پہنچانے کی راہ میں سرگرم ہے اور اس کانفرنس میں مسلمان ممالک جیسے بحرین، یمن، میانمار اور دیگر ممالک کے دامن گیر مشکلات کے حل کے لئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ وحدت ڈپلومیسی بین الاقوامی کانفرنس رہبر انقلاب اسلامی کے حکم سے تشکیل دی گئی ہے جو ملکی اور غیر ملکی شخصیات کی موجودگی میں آج بروز بدھ کی صبح تہران میں شروع ہوئی۔
اسلامی امت واحدہ، اسلامی تمدن، حیات طیبہ اور مذاحمت اس بین الاقوامی اجلاس کے اہم ترین موضوعات ہیں۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram