اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے

ہالینڈ میں مہدویت کے زیر عنوان بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد+ تصاویر

یہ نورانی محفل منجی عالم بشریت صاحب العصر و الزمان امام مہدی عج اللہ تعالی فی فرجہ الشریف کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد کی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے تعاون سے ہالینڈ کی مقامی تنظیم اہل بیت(ع) اسمبلی نے مہدویت کے موضوع پر پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ایران، افغانستان، ترکی اور عراق کے علماء، فضلاء، دانشوروں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
یہ نورانی محفل منجی عالم بشریت صاحب العصر و الزمان امام مہدی عج اللہ تعالی فی فرجہ الشریف کے یوم ولادت کے موقع پر منعقد کی گئی۔
اس کانفرنس میں ہالینڈ کے مقامی شیعوں کے علاوہ اس ملک میں مقیم ایرانی، عراقی، افغانی اور پاکستانی شیعہ مسلمانوں نے بھی شرکت کی۔


واضح رہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سے وابستہ دنیا کے کونے کونے میں اہل بیت(ع) اسمبلی کے نام سے متعدد مقامی انجمنیں موجود ہیں جو اہل بیت اطہار علیہم السلام کی تعلیمات کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram