اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے امریکہ میں

کتاب ’’خاتم الانبیاء کی نگاہ میں مومنین کے حقوق‘‘ انگریزی زبان میں شائع

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے کتاب خاتم الانبیاء کی نگاہ میں مومنین کے حقوق انگریزی زبان میں شائع ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کتاب ’’خاتم الانبیاء کی نگاہ میں مومنین کے حقوق‘‘ (RIGHTS OF BELIEVERS) انگریزی زبان میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے ذریعے امریکہ میں منظر عام پر آ چکی ہے۔
یہ کتاب جو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے منعقدہ پہلے ثقافتی فنی فیسٹیول ’’پیغمبر اعظم عظیم مقابلہ ‘‘ میں منتخب کی گئی ڈاکٹر ابراہیم شفیعی سروستانی کی تالیف اور محمد رضا رخشان فر کا ترجمہ ہے۔
مولف نے اس کتاب میں اسلامی سماج میں مومنین کے ایک دوسرے پر حقوق کو پیغمبر اکرم(ص) کی نگاہ سے بیان کیا ہے۔

مومنین کے حقوق کی اہمیت کو سمجھنے کے لیے امیر مومنین علی علیہ السلام کی یہ روایت جو پیغمبر اکرم سے مروی ہے کافی ہے جس میں آپ نے فرمایا: "سَمِعْتُ رَسُولَ اللّه‌ِ (ص) یَقُولُ إِنَّ أَحَدَکمْ لَیَدَعُ مِنْ حُقُوقِ أَخِیهِ شَیْئا فُیُطالِبُهُ بِهِ یَوْمَ الْقِیامَةِ فَیُقْضی لَهُ وَ عَلَیْه ۔
’’میں نے رسول خدا سے سنا کہ آپ فرماتےتھے: قیامت کے دن آپ کا مسلمان بھائی کہ جس کا حق آپ نے ادا نہیں کیا، خدا کی بارگاہ میں اپنے حق کا مطالبہ کرے گا اور خداوند اس کے حق میں اور آپ کے خلاف فیصلے کر دے گا‘‘۔ (وسائل‌الشیعه، ج ۸، ص ۵۵۰، ح ۲۴)
اس کتاب کے شروع میں ابنا کے چیف ایڈیٹر حجۃ الاسلام و المسلمین سید علی رضا حسینی عارف کا مقدمہ بھی درج ہے۔
شائقین حضرات کتاب کو amazon پر ملاحظہ کرنے کے یہاں کلیک کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram