نجف اشرف میں ’’بین الاقوامی غدیر میڈیا فیسٹیول‘‘ کے انعقاد کا اعلان، ابنا کی شرکت

  • News Code : 854072
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

عراق کے شہر نجف اشرف اور کوفہ میں کل بروز جمعرات مورخہ ۱۴ ستمبر ۲۰۱۷ سے گیارہواں بین الاقوامی غدیر میڈیا فیسٹیول کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے کئی ممالک کے میڈیا اداروں کی شرکت متوقع ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے شہر نجف اشرف اور کوفہ میں کل بروز جمعرات مورخہ ۱۴ ستمبر ۲۰۱۷ سے گیارہواں بین الاقوامی غدیر میڈیا فیسٹیول کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں دنیا کے کئی ممالک کے میڈیا اداروں کی شرکت متوقع ہے۔
اس فیسٹیول میں عالم اسلام کو درپیش مختلف مسائل پر سیمینار کا انعقاد بھی کیا جائے گا جبکہ ذرائع ابلاغ کے عہدیداروں کے لیے تعلیمی کیمپس بھی رکھے جائیں گے جن میں عراق کے علاوہ مختلف ممالک کی اہم شخصیات خطاب کریں گی۔
اس فیسٹیول کے دو اہم حصے ہوں گے ’’نمائش‘‘ اور ’’فلم مارکٹ‘‘۔ شرکت کرنے والے ذرائع ابلاغ دنیا کے حالات و واقعات کے بارے میں تازہ ترین محصولات منجملہ ویڈیو کلیپس نمائش میں پیش کریں گے۔
خبر رساں ایجنسی اہل البیت(ع) کی شرکت
غدیر فیسٹیول میں اس سال پہلی مرتبہ نیوز ایجنسیوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس بنا پر خبر رساں ایجنسی ابنا بھی اس فیسٹیول میں شرکت کرے گی۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی غدیر میڈیا فیسٹیول ہر سال الغدیر عالمی چینل کی جانب سے نجف اشرف میں منعقد کیا جاتا ہے جس میں آستانہ مقدس علوی اور اسلامی ریڈیو ٹی وی یونین اپنا تعاون پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ دنیا کے مختلف ممالک منجملہ، ایران، افغانستان، جرمنی، الجزائر، عرب امارات، یوکراین، برطانیہ، بیلجئم، تیونس، روس، شام، عراق، عمان، کویت، فرانس، لبنان، مراکش، مصر، ہندوستان اور یمن کے ۲۰۰ سے زیادہ میڈیا سنٹر بین الاقوامی غدیر میڈیا فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram