محرم الحرام کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان، عزادروں کے تحفظ کی اپیل

محرم الحرام کی مناسبت سے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان، عزادروں کے تحفظ کی اپیل

مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس ہائے عزا کے تمام انتظامیہ کمیٹیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عزاداروں کے جانی تحفظ کو یقینی بنائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ماہ محرم الحرام اور یوم عاشور کی آمد کے موقع پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کر کے تمام شیعیان حیدر کرار اور سوگواران سید الشہداء کو تعزیت پیش کی ہے۔
مجالس عزا پر دھشتگردوں کی جانب سے گزشتہ سالوں کئے جانے والے بہیمانہ حملوں کے پیش نظر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اپنے بیان میں اس بات پر تاکید کی ہے کہ عزاداروں کی جانوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور گزشتہ سالوں میں ایام عزا کے دوران عراق، افغانستان، پاکستان، یمن اور نائیجیریا میں خونی واقعات کی تکرار اس بات کی علامت ہے کہ بعض ممالک کی حکومتیں یا اہل بیت(ع) کے پیروکاروں اور مجالس عزا میں شرکت کرنے والے عزاداروں کے تحفظ کی توانائی نہیں رکھتیں یا ان کا تحفظ کرنا نہیں چاہتیں۔ لہذا مساجد، امام بارگاہوں اور جلوس ہائے عزا کے تمام انتظامیہ کمیٹیوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عزاداروں کے جانی تحفظ کو یقینی بنائیں۔
بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ محرم اور صفر کے ایام دینی ناب محمدی کی نشر و اشاعت اور مقاصد حسینی اور قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کے لیے بہترین مواقع ہیں لہذا تمام مبلغین دین اور ذاکرین مجالس حسینی سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو پیش نظر رکھتے ہوئے کسی بھی مذہب و ملت کے مقدسات کی توہین کے ذریعے کسی کی دل آزاری سے پرہیز کیا جائے اور مجالس میں صرف دینی حقائق اور صحیح مطالب کو بیان کر کے عوام الناس کو حقیقی اسلام سے آشنا کیا جائے اور ان تمام اعمال اور خرافات سے پرہیز کرنے کی تاکید کی جائے جو عزاداری کا حصہ بنتے جا رہے ہیں جبکہ ان سے صرف دین اور مذہب تشیع کی توہین ہو رہی ہے۔



اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram